حیدرآباد۔یکم جنوری(اعتماد نیوز)آج نصف شب کے بعد پولیس کی جانب سے وضع کر
دہ اصول کی خلاف ورزی کرنے والے پبس اور ریسٹورنٹس پر پولیس نے دھاوے کیا۔
سائبر آباد پولیس نے دھاوے کرتے ہوئے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی پبس
اور ریسٹورنٹس کے ذمہ داروں کے خلاف کیس درج کیا۔اسکے علاوہ پولیس نے شراب
پیکر گاڑی چلانے والے افراد کو
بھی گرفتار کر لیا۔پولیس کی جانب سے کل رات
میں بھاری ٹریفک کے باوجود جگہ جگہ تلاشی مہم جاری تھی۔اسکے علاوہ پولیس کی
جانب سے شہر کے مصروف ترین علاقے بیگم پیٹ ‘سکندر آباد ‘جوبلی ہلز‘ہائی
ٹیک سٹی‘کونڈا پور ‘مادھا پور ‘کے بی آر پار جنکشن ‘ اور پرانے شہر کے اہم
علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس فورسس کو متعین کیا گیا۔ (فائل فوٹو )